گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے قرضوں کے اجراء میں کمی

مئی کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں سال بہ سال کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2024 میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے فراہم کیے گئے
قرضوں کا حجم 233 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 22.5 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے دیے گئے قرضوں کا حجم 300 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،
اپریل کے مقابلے مئی میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ 1.2 فیصد کی کمی ہے۔
اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء کاحجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں کم ہوکر 233 ارب روپے ہوگیا۔