آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے باہر کیے جانے کا امکان تھا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور بلے باز کھیلیں گے۔ محمد رضوان ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔
پی سی بی نے ٹیم اور سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
پی سی بی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے۔