پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پکڑ کر اس کے حوالے کرے۔
یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران کیا گیا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے۔
منیر اکرم نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ خطے کے ممالک کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔
منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ خطے کے ساتھ ساتھ افغانستان کے لیے بھی بہت ضروری ہے
۔ یاد رہے کہ تین روز قبل منیر اکرم نے اپنی تقریر کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان پر پابندیاں عائد کرے
اور عالمی فورم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔