انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،
آئی ایم ایف نے پاکستان کے وفاقی بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے اور سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کو سراہا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد نئے قرضہ پروگرام پر بات چیت کے لیے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آ سکتا ہے۔
پاکستان نے نئے پروگرام کے لیے پیشگی شرائط عائد کر دی ہیں۔
آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔