خوشاب کے ماڈل بازار میں جھولا گر گیا، چھبیس بچے زخمی۔
ایمرجنسی سروس ریسکیو کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب کے ماڈل بازار میں بچوں کے کھیلنے کے لیے بنایا گیا
جھولا وزنی ہونے کے باعث گر گیا، جھولا گرنے سے 26 بچے زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ کے مطابق 26 افراد زخمی ہوئے، 5 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی،
جب کہ باقی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے 12 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانکا نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،
زیادہ بچے لے جانے سے جھولا ٹوٹ گیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔