سیاسی جماعتوں کو امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کی تجویز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں،
سیاسی جماعتوں کو ملک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس میں سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملاقات میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان حکومت کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا
جب کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی تحفظات دور کرے گی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات طے کرے گی۔
دونوں جماعتوں نے مل کر قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔