وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے ” آپریشن عزم استحکام” کی منظوری دی تھی
جس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے علاوہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں مقامی آبادی کی نقل مکانی اور دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کی ضرورت تھی
۔ اس وقت ملک میں دہشت گردوں کے ایسے کوئی ٹھکانے نہیں ہیں جو پہلے کی گئی کارروائیوں سے شکست کھا چکے ہیں،
بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا سوچا نہیں جا رہا ہے۔