روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک بڑی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقائی گورنر آندرے ووروبیوف نے بتایا کہ ماسکو کے قریب ایک بڑی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہنگامی حکام نے سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو بتایا کہ دارالحکومت سے تقریباً 25 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع فریازینو میں لگنے والی آگ سے صرف ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے۔