چیف الیکشن کمشنر کے گھر پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے گھر پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے گھر پر رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر رینجرز کو جون تک چیف الیکشن کمشنر کے گھر پر تعینات کیا گیا تھا۔
بڑھتے سیاسی انتشار کی وجہ سے اب بھی چیف الیکشن کمشن کو خطرات لاحق ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مزید چھ ماہ تک رینجرز تعینات کی جائے ۔