قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اہم کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، قائمہ کمیٹیوں کے ارکان چیئرمینوں کا انتخاب کریں گے۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، خارجہ امور اور سمندری امور کے چیئرمینوں کا انتخاب کیا جائے گا،
جبکہ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات، قومی صحت اور آبی وسائل کے چیئرمینوں کا انتخاب بھی کل ہوگا۔
پیپلز پارٹی اہم کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، نوید قمر خزانہ، حنا ربانی کھر ویشیا، اعجاز زکھرانی کو چیئرمین کمیونیکیشن، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی کو قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔