پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اگر مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں، اب ہمیں اقتصادی معاہدے پر بھی اتفاق ہو جانا چاہیے،
جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں، بیٹھ کر بات کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم میثاق جمہوریت پر متفق ہو گئے ہیں،
اب ہمیں میثاق معیشت پر بھی اتفاق کرنا چاہیے۔
حالانکہ حکومت ان کی تھی، نہ صرف میری تحریک مسترد ہوئی بلکہ اس ایوان میں لگنے والے نعرے تاریخ کے سیاہ باب میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،
چاہے وہ کوئی بھی سیاسی رہنما ہو یا زندگی کے کسی بھی شعبے سے تقریر میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ چلو پھر بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور پھر نعرے لگائے جس کا ذکر اس ایوان کی توہین ہے۔