انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ نے سوریا کمار یادو سے پہلا مقام چھین لیا ہے۔
بھارت کے سوریا کمار دوسرے، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم کی تنزلی کے بعد انہیں چوتھے اور محمد رضوان کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا۔
بولرز میں عادل رشید سرفہرست، راشد خان دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا پندرہواں نمبر ہے۔