سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کا نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہر حلقے میں منشیات فروخت ہورہی ہے،
تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ ہوگا، ڈرگ ٹیسٹ کا نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں منشیات فروخت ہورہی ہے،
منشیات فروش توبہ کریں ورنہ یہاں سے نہیں جائیں گے، منشیات کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔