ریلوےپولیس نے شہری کا 8 لاکھ روپے سے بھرا بیگ واپس لوٹا دیا

ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کے اہلکاروں نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کا 8لاکھ روپے والا قیمتی بیگ اصل مالک کو پہنچا دیا۔
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق اے ایس آئی مقصود اور دیگر اہلکاروں کو فیصل آباد اسٹیشن کے گیسٹ ہاؤس سے بیگ ملا جس کی جانچ پڑتال کی گئی
تو اس میں قیمتی سامان اور 8 لاکھ روپے موجود تھے۔ انہوں نے اصل مالک کا سراغ لگا کر بیگ اس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق مسافر محمد شاکر ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے بیگ مسافروں کے ڈبے میں چھوڑ گیا تھا۔