شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی،
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی کے لیے مل کر فیصلے کریں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن کو ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑے جن کا سامنا عمران خان کی حکومت کے دوران انہیں اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کو کرنا پڑا۔
اپنی تقریر سے قبل میاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن بنچوں کے پاس گئے اور ایک ایک کرکے مصافحہ کیا۔ تحریک انصاف کی رہنما اور سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو بھی وزیر اعظم نے سلام کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے اور سیاست اور سیاسی اختلافات کی بنیاد پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کے ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے جو کچھ کیا ہے وہ ایک مثبت قدم ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔