قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا
جس میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیم کی منظوری دی گئی، ترمیم کے حق میں 170 جب کہ مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔
ووٹنگ کے بعد لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی ترمیم کی منظوری دی گئی۔
پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 70 روپے فی لیٹر تک محدود کرنے کے لیے ترمیم کی منظوری دی گئی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کر دی ہے۔
مالی سال 2025 کے لیے فی لیٹر کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حکومت وقتاً فوقتاً 20 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرولیم لیوی عائد کرتی رہے گی۔