امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی تاہم سنی اتحاد کونسل نے قرارداد کی مخالفت کی۔
امریکی ایوان نمائندگان کی تجویز کے خلاف یہ تجویز قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے ہیں اور امریکی تجویز مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان چاہتا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہوں۔
قومی اسمبلی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی
تاہم سنی اتحاد کونسل نے قرارداد کی مخالفت کی اور ایوان میں زبردست نعرے بازی کی۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور سائفر سائفر اور شیم شیم کے نعرے لگائے
جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔