ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وزارت خارجہ کے دفتر پہنچے تو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
قومی اسمبلی کے قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے اجلاس میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وزارت خارجہ کے دفتر پہنچے،
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزارت خارجہ کے دفتر میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ بات چیت ہوئی۔
دونوں فریقین نےدو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال اور پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔
وزرات خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نےتعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔