فنانس ترمیمی بل 2024 صدر آصف زرداری کو بھجوا دیا گیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے
اس بل پر صدر کے دستخط آج ہونے کا امکان ہے جس کے بعد مالیاتی ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل منظور کر لیا۔