چین کے قریب سرحدی علاقے میں سیلاب میں بھارتی فوج کا ایک ٹینک بہہ جانے سے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ٹینک لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ چینی سرحد کے قریب لداخ کے علاقے میں سفر کر رہا تھا۔
ٹینک سیلابی ریلے کی زد میں آکر بہہ گیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک سیلابی ریلے میں بہنے کا واقعہ لیہ سے 148 کلومیٹر دور ہفتے کی صبح پیش آیا۔
ٹی 72 ٹینک علاقے میں جاری جنگی مشقوں میں شامل تھا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ۔