یہ میرا آخری ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ تھا ، اس سے زیادہ سے زیادہ فائد ہ اٹھانا چاہتا تھا : ویرات کوہلی

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے
لیکن ویرات کوہلی کی شاندار اننگز کے بغیر ایسا ممکن نہیں تھا اور اب کھلاڑی نے اسے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ قرار دے دیا ہے۔
ویرات کوہلی نے ضرورت کے وقت ٹیم کا ساتھ دیا اور 76 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے میں اہم ترین کردار ادا کیا
جس کے لیے انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ایوارڈ قبول کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ یہ میرا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ‘یہ وہی ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے تھے، ایک دن آپ کو لگتا ہے کہ آپ رنز نہیں بنا سکتے،
پھر چیزیں ہوتی ہیں، میں نے اپنی ٹیم کے لیے اس وقت پرفارم کیا جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی،
وہ آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔