حکومت کا وفاقی حکومت میں صحت سہولت کارڈ پروگرام کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ہیلتھ کیئر کارڈ پروگرام کو وفاقی حکومت میں بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد سمیت تمام وفاق کے زیر انتظام علاقوں کے مستحق مریضوں کے لیے خوشخبری آ گئی
حکومت نے وفاقی حکومت میں صحت سہولت کارڈ پروگرام بحال کر دیا۔
پروگرم میں اس سال دسمبر تک توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت صحت کو آئندہ سال سے پروگرام کو مستقل کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا۔
اجلاس میں صحت سہولت کارڈ میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ پروگرام کے تحت 25 لاکھ اہل خاندان نئے ماڈل کے تحت مفت علاج کی سہولت حاصل کریں گے۔
فیڈرل ہیلتھ کیئر کارڈ پروگرام کو آئندہ سال سے مستقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کو پروگرام کو برقرار رکھنے اور حتمی ماڈل تیار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔