پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین کرایوں میں نرمی سے مستفید ہوں گے۔
کراچی سے مدینہ تک دو طرفہ عمرہ کا کرایہ 76 ہزار روپے کے علاوہ ٹیکسز، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار روپے ٹیکس کے علاوہ ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے،
پاکستان سے رعایتی کرایوں پر سفر کی سہولت 15 جولائی تک برقرار رہے گی۔