پیٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے
جس کے بعد گھریلو سلنڈر 121 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر 2 ہزار 769 روپے ہو گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت 234 روپے 72 پیسے فی کلو مقرر کی گئی اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔