22 رکنی اعلیٰ سطحی امریکی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیویارک اسمبلی کے وائس سپیکر فل ریمس کی قیادت میں 22 رکنی اعلیٰ سطحی امریکی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
امریکی وفد میں ڈپٹی اسپیکر کی اہلیہ انجیلا راموس اور رکن اسمبلی ایلک بروک کراسنی بھی شامل ہیں
جب کہ امریکی پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کے ارکان بھی وفد کا حصہ ہیں۔
وفد 5 جولائی تک اپنے دورے کے دوران لاہور، کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔
نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی سے خطاب کریں گے
جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات اور 2 جولائی کو سندھ اسمبلی سے خطاب بھی پروگرام میں شامل ہے۔