جو آدمی کمائے گا وہ آدھا حکومت کو ٹیکس کی مد میں ادا کردے گا :شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ پچھلے 5 سال سے یہی چل رہا ہے، میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ مقدمہ چلنا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج حکومت قرضے لے کر اپنے اخراجات پورے کر رہی ہے،
کیا آپ نے اگلے سال کے لیے کوئی تیاری کی ہے، جو شخص کمائے گا وہ اپنی آمدنی کا آدھا حصہ ٹیکس کی صورت میں ملک میں حکومت کو دے گا۔
سگریٹ کی سمگلنگ بدستور جاری ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی لاہور کی سٹیل ملز میں کام جاری ہے اور فاٹا والی ملز منافع کما رہی ہیں ، حکومت جو فاٹا سے کمائے اسے فاٹا کے لوگوں پر خرچ بھی کرے،
جو آپریشن ملک دشمن کے خلاف ہوگا ہمیں اسکی حمایت کرنی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہمسائے ملک کے حالات کیا ہیں سب دیکھ رہیں ہیں
، آج ملک کے حقائق سب کے سامنے ہیں جو بہت خراب ہیں۔