دریاؤں میں سیلاب کے امکان کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق دریائے چناب اور کابل میں اعتدال سے لے کر اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے،
دریائے چناب کے بالائی علاقوں، مرالہ اور سکی ڈاون میں بارش کی وجہ سے 3 جولائی سے تمام بڑے دریاؤں اور معاون ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔
اور اس کے معاون ندی نالوں، دریا کے نشیبی علاقے اور نوشہرہ میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ وہ صورتحال سے باخبر رہیں، سیلاب کی صورتحال،
موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس پر کڑی نظر رکھیں، ہدایات پر عمل کریں، مقامی حکام کی جانب سے احکامات جاری ہونے پر فوری طور پر انخلا کریں،
خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، سیلابی پانی مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
ٹوٹے ہوئے بجلی کے تاروں کی وجہ سے جراثیم کی موجودگی اور بجلی کا کرنٹ لگنا۔
سیلاب زدہ علاقوں کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ محفوظ مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ انخلاء کے منصوبے تیار کریں۔