آئی ایم ایف کا بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ورچوئل گفتگو میں آئی
ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف کا مطالبہ ماننا پڑے گا، کیونکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی رقم بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید قرض کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے
کہ اس نے رواں مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔