فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کو ڈرائیور لیول کا کہہ دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو ڈرائیور لیول قرار دے دیا۔
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے سابق وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔
فواد چوہدری پولیس کو دیکھ کر ہاتھی کی طرح بھاگ رہے تھے۔
فواد چوہدری کے بھاگنے کی اس حرکت سے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھک گیا،
ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے شیر افضل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟
ایسے لوگ اچانک سیاست میں آجاتے ہیں۔