پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے 5جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ مدت ایک دن سے زیادہ ہوسکتی ہے اور ڈیلرز کو بند رہنے کو کہا گیا ہے۔ پمپس پر پٹرول 4 جولائی تک بند رہے گا۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔
جب تک حکومت واپس نہیں لیتی کوئی بات نہیں ہوگی۔ ملک بھر کے 14 ہزار ڈیلرز 5 جولائی سے پمپ بند کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیٹرول بھریں۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کی وجہ سے ہڑتال پر ہیں،
دوہرا ٹیکس آئین کی خلاف ورزی ہے۔