پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر خاور بلال یاسین کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد فلور ملز کے نمائندوں نے آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی
جس کے بعد فلور ملز کے نمائندوں نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا۔
بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،
گندم کے اضافی سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔ ایک بار پھر آٹے کی قیمتیں بڑھنے لگیں۔