وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو تسلیم کیا اور دفاع کیا
، ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر نہ کم ہوئی تو دسمبر سے بجلی کی قیمت کم ہو جائے گی، اصلاحات لائیں گے۔
ڈیڑھ سال بعد ریفائنر کمپنیاں سستی بجلی فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہوں گی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر 440 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے
، 1 کروڑ 68 لاکھ صارفین کے لیے 2 روپے سے زائد اضافے کی اجازت نہیں ہے۔
صارفین کو 9 روپے دیے جائیں گے، روپے کی قدر نہ کم ہوئی تو دسمبر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔

ڈھائی کروڑ گھریلو صارفین پیداواری قیمت سےکم قیمت ادا کر رہے ہیں: اویس لغاری
-