اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کی جائے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اس کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کی جائے۔
اطلاعات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں اسرائیلی حملے میں اب تک 37 ہزار فلسطینی شہید اور 20 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس کو روکنے کے لیے 65 ممالک نے آواز اٹھائی۔
اب تک فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی نو کھیپیں بھیجی جا چکی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کی جائے، وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی،
پاکستان مقبوضہ بیت المقدس کے دارالحکومت سمیت آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔