روس اور ایران کے درمیان تجارتی ادائیگی کے نظام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق اب روس اور ایران باہمی تجارت میں ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے
تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب مقامی کرنسی میں ہوگی۔ ایک مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایران کے مرکزی بینک (سی بی آئی) کے گورنر محمد رضا فرزین نے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان دو طرفہ تجارتی تبادلے کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
محمد رضا فرزین نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی،
جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدوں کو حتمی شکل دی۔