سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
لاہور میں مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ۔ ٹماٹر جو چند روز قبل 60 روپے کلو بک رہا تھا آج 240 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مرغی کے گوشت کی کھپت میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
۔لہسن کی قیمت 600روپے، ادرک 800، لیموں 400روپے فی کلو، ٹینڈے 300روپے، اروی200، کریلے 150 روپے کلو ہوگئی۔
بہاولپور میں ٹماٹر 200 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث فی کلوٹماٹر کی قیمت 400 تک پہنچ گئی تھی۔ شہر
یوں نے ٹماٹر کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ملتان میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں کمی آئی ہے،
عام مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ سرکاری قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ہے،
گوجرانوالہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے کلو کمی سے ٹماٹر 240 روپے کلو ہو گیا ہے۔