حکومت پنجاب نےصفائی فیس کوحتمی شکل دیدی،گھروں دکانوں اوربڑے بزنس ہاؤسز سے 68 ارب روپےوصول کئے جائیں گے۔
تجاویزکو حتمی شکل دیدی گئی ہے،جس کےمطابق شہری اور دیہی علاقوں سےعلیحدہ علیحدہ فیس وصول کی جائے،
شہری علاقوں سے پانچ مرلہ مکان سے 300 روپے وصول کئے جائِیں گے10مرلہ تک 500، 20 مرلہ مکان پر1 ہزارٹیکس وصول کیاجائے گا
،20 مرلہ سے ایک کنال مکان سے 2 ہزارروپے ٹیکس لیاجائے گا،40 مرلہ سے اوپر5 ہزارروپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق شہری علاقوں میں سمال بزنس 500 اور میڈیم بزنس پر1 ہزار روپے ٹیکس ہوگا،
لارج بزنس سے 3 ہزار روپےماہانہ وصول کئےجائیں گے،دیہی علاقوں میں پانچ مرلہ اوردس مرلہ تک 200 روپے ماہانہ ہونگے،
10 مرلہ اوراس سے اوپر400 روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔