بجلی کی اووربلنگ سے متعلق ہوش ربا تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم شہباز شریف کے نوٹس پر بجلی کی اوور بلنگ سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں
جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زائد بلوں کی وصولی کے حوالے سے پاور ڈویژن کی ہدایات پر لاکھوں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
محفوظ صارفین کے لیے اضافی یونٹس شامل کرنا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے بلنگ سسٹم سے 3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلے،
بجلی کمپنیوں میں “پروریٹا بلنگ سسٹم” کے نفاذ سے لاکھوں صارفین اووربلنگ کا شکار ہوئے جبکہ نئے بلنگ سسٹم سے 10 ڈسکوز کے 3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے حکم پر ڈسکوز نے پروریٹا بلنگ سسٹم شروع کیا،
سسٹم پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے کنسلٹنٹس کے ذریعے نافذ کروایا گیا،
پروریٹا سسٹم اووربلنگ ہی روکنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔