پاکستان کو اس وقت 10 لاکھ نرسوں کی کمی کا سامنا : وزارت صحت

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس امیر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت ہوا،
جس میں وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ پاکستان کو اس وقت 10 لاکھ نرسوں کی کمی کا سامنا ہے
، پاکستان میں اس وقت ایک لاکھ نرسیں ہیں۔ ملک میں ہر سال 19,000 نرسیں تعلیم حاصل کرتی ہیں،
اگلے 4 سالوں میں ہر سال 32000 نرسوں کو تربیت دینے کا ہدف ہے۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 4 اقدامات کیے ہیں، قائداعظم ہیلتھ ٹاور جلد شروع ہونے والا ہے،
پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لیے رقم مختص کردی گئی ہے، پمز میں 1200 بستروں کا نیا منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔
، سینیٹر ہمایوں مہمند نے سوال کیا کہ کیا پامزہ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین ہے؟ بتایا گیا کہ پمز اسپتال کی ایم آر آئی مشین آگئی ہے
، صرف ایک ایم آر آئی 1200 بستروں کے لیے کافی نہیں۔