دفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال رسک قرار دے دیا گیا

دفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے استعمال کو خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
سی سی ٹی وی کیمروں کو سائبر حملوں سے بچانے کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے،
جس میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں سی سی ٹی وی کیمروں تک ریموٹ رسائی کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے،
جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں تک رسائی کو چند لوگوں تک محدود کرنا ہے۔
کیمروں کے لیے ایک رسپانس پلان تیار کریں اور سی سی ٹی وی فروشوں کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی مشورے پر عمل درآمد کریں۔