ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف!

T20 کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیوں ہاری؟ سینئر مینیجر اور منیجر کو ہٹانے کی وجہ اور کوچز کی رپورٹ سامنے آگئی،
وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اظہر محمود نے رپورٹ میں کچھ کھلاڑیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔
شاہین آفریدی کے برے رویے کی بھی شکایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے رپورٹ میں بدتمیزی کی ہے وہ کسی کی نہیں سنتے۔
ذرائع کے مطابق کوچز نے رپورٹ میں کہا۔ شاہین آفریدی نے کوچ اور انتظامیہ کی بات نہ مانی، بدتمیزی کرتے رہے، سینئر منیجر وہاب ریاض نے انہیں نہیں روکا۔ نہ ہی منصور رانا نے کوئی وضاحت کی۔
جس کے باعث دونوں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، گیری کرسٹن اور اظہر محمود کی رپورٹ میں دھڑے بندی کا بھی ذکر کیا گیا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف لابنگ کرتے رہے۔
پاکستان ٹیم کی مسلسل بدنامی ہوتی رہی۔ اظہر محمود نے آئرلینڈ، دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ میں گیری کرسٹن کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔