نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو رواں ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ بجلی کے حکام کے مطابق ریگولیٹرز نے ٹیرف میں سات روپے بارہ پیسے اضافے کی تجویز دی ہے،
اگر نیپرا نے منظوری دی تو یکم جولائی سے ٹیرف میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ جولائی سے ستمبر تک 3.63 روپے کا اضافی مجموعہ ہوگا۔
ٹیرف میں اضافے کی بقیہ رقم اگلے نو ماہ میں وصول کی جائے گی۔