ملک میں سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ

آل پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سال بہ سال 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مالی سال 2023 کے مقابلے میں مالی سال 2024 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس فروخت ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 107,612 یونٹس فروخت ہوئے جو کہ مئی کے مقابلے میں 19 فیصد کم اور گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں۔
مالی سال 2023 میں کاروں کی فروخت 96812 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔