امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے ایکس اکاؤنٹس پر امریکی ویزا مسترد ہونے کی شرح کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں پاکستانیوں کی امریکی ویزا درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح 31 فیصد رہی،
بھارتی ویزا درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح 7 فیصد، افغان شہریوں کی امریکی ویزا درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح 53 فیصد اور چینی امریکی ویزا کی درخواستیں مسترد ہونے کی شرح 54 فیصد رہی۔
یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تمام ضروری دستاویزات ہیں اور ویزا کی قسم کے لیے تمام مخصوص تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔
امریکی ویزا آفیسر کو دکھائیں کہ آپ کے پاس اپنے سفر کے بعد وطن واپس آنے کی وجوہات ہیں اپنی حب الوطنی کا اظہار کریں۔
عام انٹرویو کے سوالات کے جوابات دینے کی مشق کریں اور اپنے دورے کا مقصد واضح طور پر بیان کریں۔
سچی معلومات فراہم کریں اور اپنے ارادوں کی درست نمائندگی کریں۔