عالمی بینک نے اس مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کمیٹی کو آگاہ کیا۔
سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ عالمی بینک نے رواں مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے
، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے رواں مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، آئی ایم ایف کے مطابق یہ تخمینہ ہے۔
پالیسی ریٹ میں اضافے سے شرح سود کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کو بھی پالیسی ریٹ میں اضافے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور صنعتکار بھی اسے کم کرنے کا کہہ رہے ہیں
رواں مالی سال کے لیے 1777 ارب روپے میں سے 590 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 590 ارب روپے مختص ہے۔