تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جومانگا ہی نہیں تھا،راناثنااللہ

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر راناثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جس کی اسے توقع نہیں تھی۔
راناثنااللہ نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے، وہ اس وقت فیصلہ کریں گے کہ اپیل کرنی ہے یا نہیں
، تاہم حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا،
فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔