طالبان کے دور اقتدار میں افغان خواتین کی زندگیاں اجیرن

افغانستان میں خواتین کی آزادی اور ان کے حقوق خواب ہی رہے۔
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افغان طالبان نے خواتین پر غیر ضروری پابندیاں عائد کر دیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے افغان خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر ایک رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں بنیادی طور پر 15 اگست 2021 سے 31 مارچ 2024 تک افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور حکومتی رویے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
رپورٹ میں افغان خواتین پر عائد پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان وزارت فضیلت اور برائی کی طرف سے نافذ کیے گئے کچھ طریقوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔