جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئینی اور قانونی ماہرین ہی حتمی رائے دے سکتے ہیں
فریقین کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے یہ مفید ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تحفظات کو دور کرنے کیلئے مذاکراتی ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا،
جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا جو فیصلے سےمتاثر ہوئے انہیں اپیل کے حق سے نہیں روک سکتے۔