ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہوگی‘چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا ہے
جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقے کو سلیکشن کمیٹی حتمی شکل دے گی۔
پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں فی الحال کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال ہوگی، سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی،
این او سی جاری غیر ملکی لیگ کھیلنے والے ایسا کرنے کے لیے تکنیکی عمل کی وضاحت کریں،
اس عمل کو مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا جائے گا۔