9، 10 محرم کو موبائل سروس مکمل طور پر معطل نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے 9 اور 10 محرم کو بعض مقامات پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کسی بھی شہر میں سروس کو مکمل طور پر معطل نہیں کیا جائے گا،
لیکن صرف ان علاقوں میں معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جہاں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔
لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔
ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔
فیصل آباد، بہاولنگر، حافظ آباد، گوجرانولہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد اور راجن پور میں جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی۔