غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاریافغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کی ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل
مبینہ طور پر ملوث نادرا حکام کی نشاندہی کر لی گئی، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔
مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پر پاسپورٹ بنوانا چاہتا تھا
اہل خانہ کو دیئے گئے کارڈ کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جس میں مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا فرد ظاہر کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق مبینہ طور پر ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی
، نادراکی محکمانہ انکوائری میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔